سوئی گیس ٹاسک فورس کا مختلف علاقوں میں آپریشن،5کنکشن منقطع، محکمانہ کارروائی کی سفارش

  سوئی گیس ٹاسک فورس کا مختلف علاقوں میں آپریشن،5کنکشن منقطع، محکمانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر)سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، پانچ میٹر منقطع، 25000 روپے کی ریکوری اور چھ ایکسٹینشن اتروا دیں, تفصیلات کے مطابق دو صارفین جسے ٹاسک فور(بقیہ نمبر65صفحہ6پر)

س پچھلے ایک ماہ سے مانیٹر کر رہی تھی ان نے صارفین نے ریڈنگ سے پہلے میٹروں کی ریڈنگ ریورس کروا لی اور محکمہ کو تقریبآ چھ ہیکٹا میٹر گیس کا نقصان پہنچایا۔ نا تردید ثبوت حاصل کرنے کے بعد دونوں میٹر منقطع کر دیئے گئے اور مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش بھی کردی گئی، دو صارفین جو کہ نان بلنگ پر تھے انکے میٹر قبضہ میں لے لئے گئے تاکہ ناجائز استعمال نہ ہوسکیں، ایک صارف نے اپنا میٹر ایک گھر سے دوسرے گھر غیر قانونی طور پر منتقل کیا ہوا تھا، غیر قانونی منتقلی کی بنا پر اس کا میٹر منقطع کردیا گیا اور FIR کی سفارش کردی گئی، علاہ ازیں ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 25000 روپے کی ریکوری بھی کروائی، OGRA پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی، انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔