لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ، لڑکی2021سے غائب، ڈی پی او بھکر کیخلاف انکوائری کا حکم

  لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ، لڑکی2021سے غائب، ڈی پی او بھکر کیخلاف انکوائری کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصو صی   ر پورٹر)ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس محمد امجد رفیق نے انسپیکٹر جنرل اف پولیس پنجاب کو حکم دیا ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر بھکر کے خلاف انکوائری کرائیں کہ انہوں نے عدالت عالیہ کے حکم پر کیوں عملدرآمد نہیں کیا اور 2021 میں غائب (بقیہ نمبر72صفحہ6پر)

ہونے والی لڑکی کو آج تک کیوں  بازیاب نہ کراسکے۔ ڈی پی او بھکر عبداللہ لک عدالت کے طلب کرنے پر پیش ہوئے اور کہا کہ یہ ان سے پہلے کا وقوعہ ہے۔فاضل جج نے حکم دیا کہ لڑکی کی برآمدگی بارے کسی سینئر پولیس آفیسر کو حکم دیا جائے۔پیٹیشنر حبیب اللہ کے وکیل ملک محمد فاروق نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ 2021 میں سمیرا بی بی پراسرار طور پر غائب ہوگئی تھی۔جس کا مقدمہ درج کرایا گیا مگر پولیس اس کی بازیابی میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔اس پر فاضل۔عدالت نے پولیس کے رویئے اور کارکردگی پر تاسف کا اظہار کیا۔