وہاڑی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، اہم پراجیکٹس کا جائزہ، عوامی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہم سب کی ذمہ داری، چوہدری محمد یوسف کی گفتگو

    وہاڑی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، اہم پراجیکٹس کا جائزہ، عوامی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) چیئر مین وزیراعلی پنجاب سپیشل انیشٹوز/ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی برائے وزیراعلی پنجاب سپیشل انیشٹوز اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ،ممبران(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

 صوبائی اسمبلی نعیم خان بھا بھہ، ملک نوشیر لنگڑیال، سابقہ ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر، سابق ایم این اے چوہدری نذیر آرائیں اور دیگر افسران موجود تھے اجلاس میں سستا ریڑھی بازار، سستی روٹی و نان، ستھرا پنجاب، انسداد تجاوزات، کسان کارڈ، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری، پرائس کنٹرول سمیت دیگر ترقیاتی کاموں پر پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی چیئر مین وزیراعلی پنجاب سپیشل انیشٹوز چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عوامی فلاح وبہبود کے اقدامات پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں عوامی فلاح وبہبود کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے تحت 93ہزار گھرانے اور4لاکھ 15ہزار افراد کی رجسٹریشن ہوچکی ہے اور 22ہزار لوگوں نے آن لائن رجسٹرکرایا ہے صفائی ستھرائی کے حوالے سے تحصیل میلسی میں پنجاب ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحت بیڈز 6ارب 57کروڑ روپے اور تحصیل بوریوالا کیلئے ساڑھے 5ارب روپے کی بیڈز چار سال کیلئے آئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنز جاری رکھے ہوئے ہیں اور پنجاب میں وہاڑی آٹھویں نمبر پر ہے اورتمام بنیادی کارکردگی اعشارئیوں (کے پی آئیز) پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہے۔