راجن پور، ریکارڈ یافتہ ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

   راجن پور، ریکارڈ یافتہ ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راجن پور(نامہ نگار) علاقہ ٹبہ چانڈیہ کی حدود میں پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ملزم ہلزک ہو گیا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ چند ملزمان ظفر عرف ظفری، ابراہیم عرف ٹیلی نار، غلام اکبر، اللہ ڈیوایا، نذر حسین، عابد حسین مسلح اسلحہ آتشیں سٹرک کنارے علاقہ ٹبہ چانڈیہ واردات کی غرض سے چھپے بیٹھے تھے۔اطلاع ملتے ہی پولیس چند جرائم پیشہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کے لیے گئی۔پولیس پارٹی کو آتا دیکھ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ حفاظت خود اختیاری کے  تحت پولیس نے بھرپور جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جار(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

ی رہا ملزم عابد حسین اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ہلاک ملزم عابد حسین کے دیگر 5 کس ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جو پولیس کو ڈکیتی، چوری، راہزنی و متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جائے وقوعہ سے جام پور پولیس کو اسلحہ آتشیں پسٹل 30 بور، 02 عدد میگزین کلاشنکوف اور  03 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان نذر حسین معہ دیگر ساتھی پولیس ملازمین کو شہید اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں ڈی پی او دوست محمد کی ایس ڈی پی او جام پور کو دیگر ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایات کی ہے۔پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔