ایران،پاکستان کا گیس پائپ لائن منصوبے پرعمل درآمد کیلئے ٹاسک فورس بنانے پراتفاق

    ایران،پاکستان کا گیس پائپ لائن منصوبے پرعمل درآمد کیلئے ٹاسک فورس بنانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)ایران اور پاکستان نے گیس پائپ لائن منصوبے پرعمل درآمد کیلئے مشترکہ ٹاسک فورس بنانے پراتفاق کرلیا۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملاقات کے دوران ایرانی صدرمسعود پیزشکیان اوروزیر اعظم شہباز شریف نے گیس پائپ لائن منصوبے پرعمل درآمد میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ ٹاسک فورس بنانے پر اتفاق کیا۔مشترکہ ٹاسک فورس کاقیام دوطرفہ اقتصادی تعلقات کوگہراکرنیکی جانب ایک امیدافزا قدم ہے۔یہ اقدام تعلقات کومضبوط بنانے کیلئے دونوں ممالک کے مشترکہ وڑن کو اجاگر کرتا ہے۔پاکستان اورایران کے درمیان قیادت کی بات چیت مشترکہ چیلنجوں پرقابو پانے کیلئے مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہے،علاقائی ممالک کو ملانے والیایک وسیع سڑک اور ریل نیٹ ورک کے قیام بھی ایک خوش آئند قدم ہے۔

 ٹاسک فورس

مزید :

صفحہ اول -