سیالکوٹ، قلعہ کالروالا میں زمین کے تنازع پر گاڑی پر فائرنگ، 7افراد قتل
پسرور،نارنگ منڈی (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) تھانہ قلعہ کالر والا کے علاقہ مانگا پل کے قریب پرانی دشمنی کی بناء پر اندھا دھند فائرنگ کرکے سات افراد کو قتل کردیا گیا۔مقتولین کا تعلق نارنگ منڈی کے علاقہ ماڑی کلاں سے بتایا جاتا ہے قتل کی لرزہ خیز واردات کی ابتدائی تفصیل کے مطابق بابر میؤ ماڑی والے وغیرہ چھ افرادقاری اشفاق ولد عبدالحمید سکنہ ماڑی کلاں نثار احمد ولد چھانگے خاں محمد انوار ولد رحمت علی ماسٹر شفاقت ولد اصغر علی نیکا عدیب مسیح اور نامعلوم ڈرائیور سیمت ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔ متقولین گاڑی میں بیٹھ کر اپنی بہن کے جنازہ میں شرکت کے بعد واپس اپنے گاوں ماڑی کلاں تھانہ نارنگ منڈی آ رہے تھے جب مانگا پل کے قریب گاڑی پہنچی تو تھانہ قلعہ کالر والا کی حدود میں واقع گھاٹ لگائے درجن سے زائد سفاک ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے گاؤں کے چھ افراد سمیت سات افراد قتل کر دئے گئے تمام مقتولین کا تعلق ماڑی کلاں تھانہ نارنگ منڈی سے بتایا جاتا ہے اور آپس میں رشتہ دار تھے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ میں خوف کی فضا طاری ہو گئی اور ماڑی کلاں میں صف ماتم بچھ گئی ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے فوری طور پر سفاک ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے اور علاقہ کو سیل کرکے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں آخری اطلاع کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق بھی بھاری نفری سمیت پہنچ چکے ہیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز نے بھی واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے