میانوالی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند،پنجاب کے متعدد شہروں میں احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی عائد

Oct 02, 2024 | 10:16 AM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے فیصل آباد، بہاولپور ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، چنیوٹ اورجھنگ میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
جن اضلاع میں دفعہ 144نافذ کی گئی وہاں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنوں، جلسوں اور مظاہروں سمیت احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ مختلف شہروں میں کنٹینرز کھڑے کردیے گئے ہیں۔
ادھر میانوالی میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند ہے جبکہ رینجرز کی 2 کمپنیاں بھی تعینات کردی گئی ہیں۔دوسری جانب بہاولپور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 100 سے زائدکارکنوں پرمقدمہ درج کرلیا گیا اور 5 کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
پنجاب حکومت نے صوبائی اسمبلی میں ایک ترمیمی بل پیش کیا ہے جس کے تحت دفعہ 144 کو کم از کم 3 ماہ کے لئے نافذ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، یہ نوآبادیاتی دور کا قانون ہے اور عوامی اجتماعات پر پابندی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں