اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں دفعہ 144نافذکرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج کی کال دی،پنجاب حکومت نے صوبے کے مختلف شہروں میں دفعہ 144نافذ کردی،ہر شہری کو آئین پاکستان احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے،پنجاب میں دفعہ 144کے نفاذ کا مقصد پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب میں دفعہ 144کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔