جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ سے آج کی رخصت لے لی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ سے آج کی رخصت لے لی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ نہیں آئے،جسٹس منصور علی شاہ سماعت کیلئے دستیاب نہیں ہونگے،جسٹس منصور علی شاہ نے آج کی رخصت لے لی،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کے سامنے مقرر مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے گئے۔