رجنی کانت کی بیماری سے متعلق بھارتی میڈیا کا بڑا انکشاف
چنئی (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی بیماری سے متعلق ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اداکار کو دو دن میں ڈسچارج کردیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری اداکار رجنی کانت کو دل اور معدے میں تکلیف کی وجہ سے 30 ستمبر کو چنئی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اداکار کا علاج جاری ہے۔
اب ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں اُنہوں نے بتایا کہ رجنی کانت کے دل (شہ رگ) سے نکلنے والی خون کی نالی میں سوجن تھی جس کا علاج غیر سرجیکل طریقے سے کیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سینیئر اداکار کی طبیعت میں پہلے سے کافی بہتری آئی ہے اور اُنہیں دو دن بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رجنی کانت ان دنوں دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھے، جو جلد ریلیز کی جائیں گی۔
رجنی کانت کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ طبی مسائل کے باعث ہسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا اور وہ ماضی میں کورونا وائرس کا شکار بھی رہ چکے ہیں۔