نابینا افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دعوؤں کا پول کھول دیا: بیرسٹر سیف

نابینا افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دعوؤں کا پول کھول دیا: بیرسٹر سیف
نابینا افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دعوؤں کا پول کھول دیا: بیرسٹر سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ نابینا افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دعوؤں کا پول کھول دیا۔
 لاہور کی سڑکوں پر اب نابینا افراد بھی خوار ہو رہے ہیں، انتظامیہ نے نابینا افراد پر بھی ڈنڈے برسائے، نابینا افراد پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بدترین ڈکٹیٹر شپ میں بھی کبھی نابینا افراد پر تشدد نہیں ہوا، وزیراعلیٰ کے دعوؤں کا پول نابینا افراد نے کھول دیا ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ترقی کے دعوے تو بہت کیے جاتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ سڑکوں پر احتجاج روز کا معمول بن گیا،نابینا افراد بھی حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔

مزید :

قومی -