کراچی : بیرون ملک بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

Oct 02, 2024 | 01:19 PM

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی میں انٹرنیشنل کنسائنمنٹ کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان کے مطابق چار مختلف ممالک کیلئے مٹھائی کے ٹِنوں میں مہارت سے چھپائی گئی ہیروئن اور آئس برآمد کرلی گئی ، یو کے، سری لنکا ،ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالے حلوہ کے ڈبوں میں چھپائی گئی منشیات قبضے میں لے لی۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ یو کے برمنگھم بھیجے جانیوالے 40 میں سے 6 ٹِنوں میں چھپائی گئی 2.1 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی جبکہ سری لنکا کولمبو بھیجے جانیوالے 40 میں سے 4 مٹھائی کے ٹِنوں میں سے 1.4 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔
ہانگ کانگ بھیجے جانیوالے 40 میں سے 10 مٹھائی کے ٹِنوں میں سے 3.6 کلو آئس برآمد ہوئی، چوتھی کنسائنمٹ نیوزی لینڈ کیلئے ب±ک گئی اور 40 مٹھائی ٹِنوں میں 3.6 کلو آئس برآمد کرلی گئی، مجموعی طور پر 9.55 ملین مالیت کی 3.5 کلو ہیروئن اور 7.2 کلو آئس قبضے میں لے لی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے ، ملزم نے دوران تفتیش ایک بڑے اور منظم منشیات نیٹ ورک کا بھی انکشاف کیاہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں