گرپتونت سنگھ  نے امریکی وزیر خارجہ کو خط لکھ ڈالا، بھارتی وزیر اعظم مودی سے متعلق کیا کہا ؟ جانیے 

Oct 02, 2024 | 04:11 PM

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکی وزیر خارجہ اٹونی بلنکن کو خط لکھ ڈالا ۔

 خبر رساں ادارے "آئی این پی " کے مطابق خط میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے لکھاہے کہ  مجھے قتل کیا گیا تو بھارتی وزیراعظم مودی میری موت کے ذمہ دارہوں گے، بھارت کیساتھ خاموش سفارتکاری مودی کوعالمی جرائم جاری رکھنے کی ترغیب دے رہی ہے۔

مزیدخبریں