پنجاب حکومت نے عمران خان اور علی امین گنڈاپور کا "اپنا گھر" سکیم کا نام چرا یا،مزمل اسلم 

Oct 02, 2024 | 06:30 PM

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا  نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا "اپنا گھر" سکیم کا نام چرا یا ۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاق میں اگر کوئی کسی کو کاپی کرتا ہے  تو ہم اسے چائنا کی کاپی کہتے ہیں،اس وقت مریم نواز  کی حکومت کی پالیسی بھی چائنا کاپی والی ہے،پنجاب حکومت عمران خان حکومت کے منصوبے کاپی کر رہی ہے۔ماڈل ریڑی، ہسپتال، اپنا گھر، بجلی رعایت وغیرہ سب عمران خان کے منصوبے ہیں،صحت کارڈ، تعلیم کارڈ، اپنا گھر وغیرہ سب خیبرپختونخوا کے منصوبے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چلیں اس بہانے پنجاب حکومت کی کچھ تربیت ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں