7ہزار 300سے زائد کالج ٹیچرز انٹرن بھرتی کا عمل شروع
ملتان(نیوزرپورٹر)پنجاب میں 7ہزار 300 سے زائد کالج ٹیچرز انٹرن بھرتی کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پورٹل جاری کردیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالج ٹیچرز انٹرن کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پورٹل بھی جاری کر دیا۔ کالج ٹیچرز انٹرن سے پورٹل پر درخواستیں (بقیہ نمبر56صفحہ6پر)
طلب کی جا رہی ہیں۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے تمام کالجز میں خالی آسامیوں پر کالج ٹیچرز انٹرن بھرتی کر رہا ہے۔ 7300سے زائد کالج ٹیچرز انٹرن بھرتی کئے جائیں گے۔ کالج ٹیچرز انٹرن آٹھ ماہ کے لئے بھرتی کئے جائیں اور ماہانہ تنخواہ 50 ہزار روپے ہوگی-
عمل شروع