لال مسجد آپریشن: عدالت کے حکم پر پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ درج

لال مسجد آپریشن: عدالت کے حکم پر پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ درج
لال مسجد آپریشن: عدالت کے حکم پر پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ درج

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف لال مسجد آپریشن سمیت غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل سنگل بنچ نے غازی عبدالرشید کے بیٹے ہارون الرشید کی مقدمہ درج نہ کرنے پر آبپارہ پولیس کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، دوران سماعت وفاقی پولیس نے اپنی رپورٹ پیش کی جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ اس معاملے پر سابق صدر کے خلاف مقدمہ نہیں بنتا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او آبپارہ کو کمرہ عدالت میں ہی روک لیا اور حکم دیا کہ ماتحت عملہ یہیں بلا کر مقدمہ درج کیا جائے،جسٹس نورالحق قریشی نے ریمارکس دیئے کہ ایس ایچ او تھانہ آب پارہ نے مقدمہ درج نہ کرکے توہین عدالت کی ہے، عدالت نے مشرف کے خلاف فوری مقدمہ درج کرانے کے لیے ایف آئی آر رجسٹر عدالت میں منگوا لیا اور ایف آئی آر درج کرنیوالے متعلقہ اہلکار کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیاتاکہ مقدمہ درج کیاجاسکے۔

مزید : قومی /اہم خبریں