ایفی ڈرین کیس میں حنیف حباسی کو چالان کی کاپی فراہم کر دی گئی

ایفی ڈرین کیس میں حنیف حباسی کو چالان کی کاپی فراہم کر دی گئی
ایفی ڈرین کیس میں حنیف حباسی کو چالان کی کاپی فراہم کر دی گئی

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایفی ڈرین ڈرین کیس میں مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کوچالان کی کاپی فراہم کردی گئی ہے۔راولپنڈی میں انسداد منشیات کی عدالت کے جج محمد ارشد نسیم نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے وکیل سرداراسحاق نے موقف اختیار کیا کہ ایفی ڈرین انسداد منشیات ایکٹ کی دفعہ 9 سی میں نہیں آتی جبکہ اس بارے میں عدالت میں پہلے ہی درخواستیں زیربحث ہیں اور ان پر فیصلہ ہوناباقی ہے۔

مزید : راولپنڈی