آئندہ 15 دنوں میں تھری جی لائسنس نیلام کئے جائیں: سپریم کورٹ

آئندہ 15 دنوں میں تھری جی لائسنس نیلام کئے جائیں: سپریم کورٹ
آئندہ 15 دنوں میں تھری جی لائسنس نیلام کئے جائیں: سپریم کورٹ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے آئندہ 15دنوں میں پی ٹی اے کے چیئرمین اور ممبران کا تقرر کرنے اور اس کے 15 دن بعد تھری جی لائسنس نیلام کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تھری جی ٹیکنالوجی کی نیلامی اورپی ٹی اے چیئرمین و ممبران کی تقرری سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدر ی نے کہا کہ 15 دنوں کے اندرپی ٹی اے کے چیئرمین اور ارکان کی تقرریاں کریں اور اور پھر اگلے 15 دن میں تھری جی لائسنس کی نیلامی کی جائے تاکہ ملک میں معاملات آگے بڑھیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پی ٹی اے کی عدم موجودگی کے باعث اربوں روپے کی گرے ٹریفکنگ کا کاروبار ہو رہا ہے جسے چیک کرنے والا کوئی نہیں جبکہ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ پی ٹی اے کوریگولیٹر نہیںبننے دیا جا رہا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں