ٹرک، رکشے اور کار میں تصادم سے ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق

ٹرک، رکشے اور کار میں تصادم سے ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق
ٹرک، رکشے اور کار میں تصادم سے ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق

  

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹی بائی پاس پر ٹرک،رکشے اور کار میں تصادم سے ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق سکھر کے قریب سٹی بائی پاس پر منی ٹرک،رکشہ اور کار آپس میں ٹکراگئے اور رکشہ ٹرک کے نیچے آ گیا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے دو افراد کی شناخت جیکب آباد کے رہائشی امان اللہ اور کلر گوٹھ کے رہائشی عبید اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید : سکھر