پاکستان کی بقاءدہشت گردی کے خاتمے میں ہے: شہباز شریف

پاکستان کی بقاءدہشت گردی کے خاتمے میں ہے: شہباز شریف
پاکستان کی بقاءدہشت گردی کے خاتمے میں ہے: شہباز شریف

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاءدہشت گردی کے خاتمے میں ہے، صوبے کی تیز رفتار ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ کینیڈا کے ہائی کمشنر گریجیوکیسج نے شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے لئے مختلف شعبوں میں کام کیا جا رہا ہے۔ کینیڈین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی دوسرے صوبوں کے لئے قابل تقلید ہے۔

مزید : لاہور