افغانستان میں امریکی فوجی اڈے پر خودکش حملے ، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

افغانستان میں امریکی فوجی اڈے پر خودکش حملے ، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی
افغانستان میں امریکی فوجی اڈے پر خودکش حملے ، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے سرحدی صوبے ننگرہار میں امریکی فوجی اڈے پر خود کش حملے کے متواتر کئی دھماکے سنے گئے، جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہاجبکہ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔میڈیا رپورٹ کے مطا بق افغان حکام کا کہنا ہے کہ صوبے ننگرہار میں پاکستانی سرحد کے قریب امریکی فوجی اڈے پرمتعدد خود کش حملہ آوروں نے حملہ کردیا اور فائرنگ کاسلسلہ جاری رہا۔ صوبائی ترجمان کے مطابق امریکی اور افغان فورسز عسکریت پسندوں سے مقابلہ کررہی ہیں،حملہ آوروں کے خلاف کارروائی میں نیٹو ہیلی کاپٹربھی شامل ہیں۔نیٹو نے کئی دھماکوں کی تصدیق کردی ہے تاہم کسی ہلاکت کی تردید کی ۔حملے کے بعدافغانستان میں موجود اتحادی افواج کو سپلائی کرنیوالے ٹرکوں کا اہم راستہ جلال آباد شہر اور طورخم کے درمیان ہائی وے بند کردی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی