افغانستان کے سرحدی علاقے میں نیٹوکنٹینرز نذرآتش، طورخم جلال آبادشاہراہ بند

افغانستان کے سرحدی علاقے میں نیٹوکنٹینرز نذرآتش، طورخم جلال آبادشاہراہ بند
افغانستان کے سرحدی علاقے میں نیٹوکنٹینرز نذرآتش، طورخم جلال آبادشاہراہ بند

  

چمن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے ملحقہ افغان سرحدی علاقے میں شدت پسندوں کے حملے میں چھ نیٹو  کنٹینرز تباہ ہو گئے جس کے بعد افغان سیکیورٹی حکام نے طور خم جلال آباد  شاہراہ  بند  کردی۔افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نیٹو  کنٹینروں پر حملہ پیر کی صبح افغان سرحدی علاقے شیراز میں کیا گیا۔ شدت پسندوں نے کنٹینروں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیاجس سے 6 کنٹینروں میں آگ لگ گئی اور بعدازاں نیٹو  ہیلی کاپٹروں اور طیاروں نے افغان علاقے میں پروازیں شروع کر دیں جبکہ افغان سیکیورٹی حکام نے طور خم جلال آباد روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی