مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ڈی ایٹ کانفرنس کا افتتاح کر دیا

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ڈی ایٹ کانفرنس کا افتتاح کر دیا
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ڈی ایٹ کانفرنس کا افتتاح کر دیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے ڈی ایٹ کانفرنس کا افتتاح کر دیا ہے، کانفرنس میں رکن ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کی عمارت میں ہونے والے ڈی ایٹ اجلاس میں میزبان پاکستان کے علاوہ ترکی، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، مصر، نائجیریا، ایران اور ملائیشیا کے مندوبین شریک ہیں۔ اجلاس میں 2008ءسے 2018ءتک کے روڈ میپ، رکن ممالک کے درمیان مزید تجارت کے فروغ، وسعت اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان 2014ءتک ڈی ایٹ تنظیم کا چیئرمین ہے اوردو روزہ اجلاس کی صدارت کر رہا ہے۔

مزید : اسلام آباد