وزیراعظم کا پولیو ٹاسک فورس کا ہنگامی اجلاس بلانے کافیصلہ

وزیراعظم کا پولیو ٹاسک فورس کا ہنگامی اجلاس بلانے کافیصلہ
وزیراعظم کا پولیو ٹاسک فورس کا ہنگامی اجلاس بلانے کافیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا اور فاٹا میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی پولیو ٹاسک فورس کا ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں پولیو ٹیموں پر حملے رکوانے پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور گورنر شرکت کریں گے جبکہ آرمی چیف کے نمائندے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھی اجلاس میں بلایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹاسک فورس فاٹا کے شورش زدہ علاقوں میں پولیو ٹیموں کی رسائی سے متعلق اہم فیصلے کرے گی اور پولیو ٹیموں پر حملے رکوانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں گزشتہ دو سال سے پولیو ٹیموں کی رسائی نہیں جبکہ فاٹا کے شورش زدہ علاقوں میں اڑھائی لاکھ بچے دو سال سے پولیو ویکسین سے محروم ہیں۔

مزید : اسلام آباد