الیکشن ٹریبونل نے پی کے 90 چترال کا نتیجہ معطل کر دیا، 12 ستمبر کو دوبارہ گنتی ہو گی

الیکشن ٹریبونل نے پی کے 90 چترال کا نتیجہ معطل کر دیا، 12 ستمبر کو دوبارہ گنتی ...
الیکشن ٹریبونل نے پی کے 90 چترال کا نتیجہ معطل کر دیا، 12 ستمبر کو دوبارہ گنتی ہو گی

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے پی کے 90 چترال کا نتیجہ معطل کر دیا ہے اور الیکشن کمیشن کو 12 ستمبر کو دوبارہ گنتی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی کے 90 چترال سے ہارنے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار حسین نے الیکشن ٹربیونل میں پٹیشن دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نتیجے کے مطابق ہار کا فیصلہ کرنے والے ووٹوں کی تعداد انتہائی کم ہے لہٰذا یہاں دوبارہ گنتی کروائی جائے۔ واضح رہے کہ اس حلقے سے آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار غلام محمد 10,848 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے سردارحسین نے 10,841 ووٹ حاصل کئے تھے۔ الیکشن ٹریبونل کے جج شاہ جی رحمان نے نتیجہ معطل کر کے الیکشن کمیشن کو 12 ستمبر کو دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

مزید : پشاور