شام پر حملے سے پاکستانی معیشت پر بھی دباﺅ بڑھے گا

شام پر حملے سے پاکستانی معیشت پر بھی دباﺅ بڑھے گا
شام پر حملے سے پاکستانی معیشت پر بھی دباﺅ بڑھے گا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شام پر حملے کی صورت میں پاکستان کی معیشت مزید بحران کا شکار ہوسکتی ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ دنیابھر کے سرمایہ کار ممکنہ حملے کی صورت میں پہلے ہی تذبذب کا شکار ہیں ، اگر حملہ کردیاجاتاہے تو اس کے اثرات نہایت منفی ہوں گے جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی ۔ موجودہ حکومت نے اپنی معیشت کے تخمینے 110ڈالر فی بیرل کے حساب سے کیے ہیں جبکہ پٹرولیم امپورٹ بل 16ارب ڈالر تک رکھاہے ۔اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ شام پر حملے کی صورت میں پٹرولیم کی قیمتیںعالمی منڈی میں 130ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی اور اس صورت میں نہ صرف پٹرولیم کی قیمتیں بڑھ جائیں گی بلکہ درآمدی بل میں کم ازکم 700ملین ڈالر کاخسارہ بھی ہوگا۔

مزید : بزنس