جنرل ہارون اسلم کو آرمی چیف ، ایڈمرل آصف سندھیلہ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی سٹاف بنانے کا فیصلہ

جنرل ہارون اسلم کو آرمی چیف ، ایڈمرل آصف سندھیلہ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ...
جنرل ہارون اسلم کو آرمی چیف ، ایڈمرل آصف سندھیلہ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی سٹاف بنانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف اور آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر سینیارٹی کو نظراندازنہ کرتے ہوئے سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کو آرمی چیف بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایڈمرل آصف سندھیلہ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی سٹاف کے عہدہ پر مقرر کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف کا عہدہ چھ اکتوبر کوخالی ہو رہا ہے اور یہ عہدہ اگر پاک بحریہ کو نہ ملا تو جنرل ہارون اسلم کو یہ عہدہ دیا جائے گا۔ ایس ایس جی گروپ سے تعلق رکھنے والے ہارون اسلم کورکمانڈر بہاولپور، ڈی جی رینجرز پنجاب بھی رہے چکے ہیں اور اس وقت جی ایچ کیو میں کمانڈرآف لاجسٹک کے عہدے پر فائز ہیں۔ماضی میں وہ ڈائریکٹر ملٹری آپریشن، کمانڈڈ ایلیٹ فورس ڈویژن اور کور کمانڈر بہاولپور کے عہدوں پر بھی تعینات رہ چکے ہیں، انہوں نے سوات میں 2009ءکے دوران آپریشن راہِ راست کی قیادت بھی کی تھی۔ جنرل ہارون اسلم 9 اپریل 2014ءکو ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ اس وقت وہ پاک فوج میں سب سے زیادہ سینئر جنرل ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں