ویڈیو فوٹیج نے مغربی ممالک کے دعووں کی قلعی کھول دی ،کیمیائی ہتھیارشام کے باغیوں نے استعمال کیے

ویڈیو فوٹیج نے مغربی ممالک کے دعووں کی قلعی کھول دی ،کیمیائی ہتھیارشام کے ...
ویڈیو فوٹیج نے مغربی ممالک کے دعووں کی قلعی کھول دی ،کیمیائی ہتھیارشام کے باغیوں نے استعمال کیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر  موجود فوٹیج نے مغربی ممالک کے دعوﺅں کی قلعی کھول دی ہے اور اب شام پر حملے کا جواز بھی کمزور  پڑتا دکھائی دے رہا ہے ۔سوشل میڈیا پر موجود  فوٹیج میں دیکھا گیا ہے  کہ شام کے باغی کھلے ماحول میں کیمیکل ہتھیار استعمال کر رہے ہیں جس کے بعد یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے  کہ  یہ وہی گیس تھی جس سے شام میں سینکڑوں شہری متاثر ہوئے ۔ اسی واقعے کے بعد مغربی ممالک نے شام پر  چڑھائی  کردینے کاپروگرام تشکیل دے دیا تھا اور عالمی سیاست میں ہلچل مچ گئی تھی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مبینہ باغی ایک لوڈر گاڑی میں کھلے کیمیائی ہتھیار ایک چاردیواری میں لائے اور خود ہی جوڑکر مشین گن تیار کی ۔مشین گن تیار کرنے کے بعد کیمیائی گولے فائر کردیئے گئے اور مشین گن سے باغی دور بھاگ گئے ۔ سوشل میڈیا پر موجود فوٹیج کی کسی گروپ نے تاحال تصدیق نہیں کی تاہم سوشل میڈیا پر موجودعناصر دعویٰ کررہے ہیں کہ یہ وہی ہتھیار ہے جس نے شام کے سینکڑوںلوگوں کو متاثر کیا ۔ امریکہ سمیت کئی مغربی اتحادیوں کا موقف تھاکہ یہ کیمیائی گیس شہریوں کے خلاف شام کی حکومت نے استعمال کی تاہم شام کی حکومت پہلے ہی ایسی کسی کیمیائی گیس کی تردید کرچکی ہے ۔ دوسری طرف برطانوی حکومت پر شام کو خطرناک ہتھیار برآمد کرنے کا الزام بھی سامنے آیاہے ۔

 سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو دیکھنے کیلئےیہاں کلک کریں۔