کراچی بدامنی: ایم کیوایم نے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے نئی درخواست جمع کرادی

کراچی بدامنی: ایم کیوایم نے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے نئی درخواست جمع ...
کراچی بدامنی: ایم کیوایم نے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے نئی درخواست جمع کرادی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے اعتراضات دور کرنے کے بعد ایک بار پھر درخواست جمع کرادی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے تمام ارکان سندھ اسمبلی پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد کی سربراہی میں قائم مقام سپیکر کے چیمبر میں پہنچے جہاں انہوں نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال دن بدن بگڑتی جارہی ہے جس سے عوام انتہائی تکلیف دہ حالات سے گزر رہے ہیں،اس لئے شہر میں امن و امان کی صورتحال پر غور کےلئے جلد از جلد اسمبلی کااجلاس بلایا جائے۔درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید سردار احمد نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ درخواست پر لگائے گئے اعتراضات دور کرکے ایک بار پھر درخواست جمع کرادی ہے تاکہ ارکان اسمبلی کراچی کی صورتحال کا کوئی حل نکال سکیں۔ اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ایم کیو ایم امن و امان کے مسئلے کو انتہائی اہمیت دیتی ہے، اسی سلسلے میں سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن ایک بار پھر سپیکر کے دفتر میں جمع کرادی گئی ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں