ارشد پپو قتل کیس: عزیربلوچ سمیت دیگر ملزمان کے ایک بارپھر وارنٹ جاری

ارشد پپو قتل کیس: عزیربلوچ سمیت دیگر ملزمان کے ایک بارپھر وارنٹ جاری
ارشد پپو قتل کیس: عزیربلوچ سمیت دیگر ملزمان کے ایک بارپھر وارنٹ جاری

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس میں ایک بار پھر عزیر بلوچ سمیت دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کی جج خالدہ یاسمین نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے دیئے گئے حکم پر عملدرآمد سے متعلق استفسار کیا جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ اب تک ملزمان کی گرفتاری کے لئے اشتہارات شائع نہیں کرائے گئے۔عدالت نے کیس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عزیر بلوچ، بابالاڈلااور تاج محمد عرف تاجو سمیت دیگر ملزمان کےناقابل ضمانت وانٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیئے۔

مزید : کراچی