بمباری کوئی حل نہیں ۔ ۔ ۔ شام کا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑدیں : سارہ پالن

بمباری کوئی حل نہیں ۔ ۔ ۔ شام کا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑدیں : سارہ پالن
بمباری کوئی حل نہیں ۔ ۔ ۔ شام کا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑدیں : سارہ پالن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی سابق نائب صدارتی امیدوار سارہ پالن نے شام میں امریکی فوجی مداخلت کے امکانات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شام کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دینا چاہیے۔شامی باشندے پہلے ہی خانہ جنگی کی صورتحال سے دوچار ہیں، اب امریکہ اُنہیں اس بات کی سزا متاثرین پر مزید بمباری کر کے دینا چاہتاہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سارہ پیلن نے لکھا کہ صدر اوباما امریکہ کو شام کی خانہ جنگی میں دھکیل رہے ہیں، اس کا اختتام کیا ہوگا ؟، یہ بات خود صدر اوباما بھی نہیں جانتے۔ سارہ پیلن نے کہا کہ شام میں اس سے پہلے مختلف وجوہات کی بنا پر ایک لاکھ سے زائد افراد قتل کردیے گئے لیکن امریکہ نے مداخلت نہیں کی، اب مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے ایک ہزار افراد کی ہلاکت پر فوجی مداخلت کرنا چاہتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -