قومی سلامتی اولین ترجیح، بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو برداشت نہیں کریں گے: وزیراعظم نواز شریف

قومی سلامتی اولین ترجیح، بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو برداشت نہیں کریں گے: ...
قومی سلامتی اولین ترجیح، بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو برداشت نہیں کریں گے: وزیراعظم نواز شریف

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اولین ترجیح ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، قومی سلامتی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت سلامتی اور انسداد دہشت گردی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، اندرونی اور بیرونی خطرات سمیت قومی سبامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے حالیہ دورہ پاکستان پر بھی بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، ڈی سی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد اور افغان صدر کے حالیہ دورہ پاکستان پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ملک دو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے سیاسی قوتوں کو متحد ہونا ہو گا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں