تحریک انصاف کی درخواست پر گنتی ، میاں مرغوب کے متعددووٹوں پر مہرثبت نہ ہونے کا انکشاف

تحریک انصاف کی درخواست پر گنتی ، میاں مرغوب کے متعددووٹوں پر مہرثبت نہ ہونے ...
تحریک انصاف کی درخواست پر گنتی ، میاں مرغوب کے متعددووٹوں پر مہرثبت نہ ہونے کا انکشاف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی درخواست پر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 150میں دوبارہ گنتی پر انکشاف ہواہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں مرغوب احمد کے متعدد بیلٹ پیپرز پر مہرثبت نہیں جس کے بعد تلخ کلامی کی وجہ سے گنتی عارضی طور پر روکدی گئی ہے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار مہر واجد کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کی ہدایات جاری کیں جس کی پیر کو گنتی ہوئی جس سے انکشاف ہواکہ مسلم لیگ ن کے کامیاب ہونیوالے امیدوار میاں مرغوب احمد کے متعدد بیلٹ پیپروں پر مہرنہیں جس پر دونوں جماعتوں کے پولنگ ایجنٹوں میں تلخ کلامی ہوئی اور عارضی طورپر ریٹرننگ افسر نے گنتی روکدی ۔ قبل ازیں میڈیا سے گفتگومیں میاں مرغوب احمد نے کہاکہ مہروں کی وجہ سے ممکنہ طورپر مسترد کیے گئے ووٹوں کی انگوٹھوں کے نشان کے ذریعے تصدیق کرائیں گے ، اپنی مرضی کی گنتی قبول نہیں ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں