عرب ٹی وی کی خاتون رپورٹر کی القاعدہ کمانڈرکے ہاتھوں عصمت دری کا انکشاف

عرب ٹی وی کی خاتون رپورٹر کی القاعدہ کمانڈرکے ہاتھوں عصمت دری کا انکشاف
 عرب ٹی وی کی خاتون رپورٹر کی القاعدہ کمانڈرکے ہاتھوں عصمت دری کا انکشاف

  

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک عرب ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر واینکر پرسن کی شام میں القاعدہ کی ذیلی شاخ ” جبھتہ النصرہ “ کے اہم کمانڈر کے ہاتھوں عصمت دری کا انکشاف ہواہے تاہم ٹی وی چینل نے تردید کی۔غیر ملکی میڈیا کی اطلاع کے مطابق الجزیرہ ٹی وی کی خبرنگار اور اینکر پرسن غاحتہ عولیس شام کے حالات کی کوریج کے لیے قطر سے روانہ ہوئی۔ چند روز بعد اس کے بارے میں عرب ذرائع ابلاغ میں یہ خبر گردش کرنے لگی کہ غاحتہ عولیس کو شام میں عسکریت پسندوں نے ہوس کا نشانہ بنایا۔ جب غاحتہ عولیس کو شام سے قطر منتقل کیا گیا تو خاتون اینکر پرسن نے الجزیرہ ہیڈ آفس میں شکایت کی کہ شام میں سکو جبتھہ النصرہ کے مرکزی کمانڈر نے زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن الجزیرہ ٹی وی نے ان اطلاعات کی تردید کردی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس