ڈاکٹر شمس قاسم لاکھا کو چیئرمین ایچ ای سی نامزد کرنے کی منظوری

ڈاکٹر شمس قاسم لاکھا کو چیئرمین ایچ ای سی نامزد کرنے کی منظوری
ڈاکٹر شمس قاسم لاکھا کو چیئرمین ایچ ای سی نامزد کرنے کی منظوری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ڈاکٹر شمس قاسم لاکھا کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا چیئرمین نامزد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شمس لاکھا اس وقت بیرون ملک ہیں، وہ 15 ستمبر کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں، انہیں حکومت کے اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور وہ وطن واپس پہنچتے ہی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ وہ 2007-08ءکے دوران نگران وفاقی وزیر برائے تعلیم و سائنس کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں، انہیں گزشتہ تیس سال سے دنیا کے سات ممالک میں اعلیٰ ترین انتظامی عہدوں کا تجربہ حاصل ہے، آغا خان یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر، ورلڈ بینک اور گرامین بینک کی مشاورت اور یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں اعلیٰ ترین خدمات سرانجام دیں۔انکی خدمات کے پیش نظر حکومت پاکستان سے ہلال امتیاز، حکومت فرانس سے نیشنل آرڈر آف میرٹ بھی دیا گیا تھا۔

مزید : تعلیم و صحت