لاہور کے دہی بھلے، سری پائے اور مرغ چنے بنانے والے وزیراعظم کی راہ تکنے لگے

لاہور کے دہی بھلے، سری پائے اور مرغ چنے بنانے والے وزیراعظم کی راہ تکنے لگے
لاہور کے دہی بھلے، سری پائے اور مرغ چنے بنانے والے وزیراعظم کی راہ تکنے لگے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے پرانے اور مشہور دہی بھلے، کباب، سری پائے اور مرغ چنے والے وزیراعظم نواز شریف کی آمد کے منتظر ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے ماڈل ٹاﺅن سے دہی بھلے کھانے کی خبر سننے کے بعد لاہور کے قدیم اور مشہور دکانوں والے وزیراعظم کے منتظر رہے کہ کاش وہ ان کی دکان کو بھی یہ شرف بخشنے آ جائیں۔ نجی اخبار کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے ریگل چوک کے مشہور دہی بھلے بنانے والے یاسین اور ماڈل ٹاﺅن کے کباب فروش بھیا اور صدیق نے کہا کہ ہم نے جب سے یہ خبر سنی ہے کہ وزیراعظم نے ہمارے دوست کی دکان سے دہی بھلے کھائے ہیں ہم بے چینی سے ان کی آمد کے منتظر ہیں۔ ہر آنے جانے والی گاڑی کو دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ میاں صاحب آ گئے ہیں۔ یاسین نے کہا کہ میاں نواز شریف بچپن سے جوانی تک میری دکان سے دہی بھلے کھاتے رہے ہیں اب جب وہ وزیراعظم بنے ہیں تو میں بھی بے چینی سے ان کا منتظر ہوں۔

مزید : لاہور