طالبان نے مالی معاملات کیلئے چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس بھرتی کر لئے

طالبان نے مالی معاملات کیلئے چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس بھرتی کر لئے
طالبان نے مالی معاملات کیلئے چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس بھرتی کر لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ملک بھر میں بھتہ کی وصولی اور اس کی مزیدمنظم کرنے کیلئے چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس کی خدمات حاصل کر لی ہیں، اس سے قبل ٹی ٹی پی مختلف مالی معاملات کے انتظامات کیلئے چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس کو اغواءکر کے ان سے تمام حساب کتاب مکمل کرا کے چھوڑ دیتی تھی لیکن گزشتہ چھ ماہ کے دوران ٹی ٹی پی نے کراچی، پشاور اور دیگر مختلف بڑے شہروں میں بھتہ کی وصولی اور مختلف مالی انتظامی معاملات کی نگرانی کیلئے باقاعدہ چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس کو تنخواہ اور دیگر مالی مراعات پر بھرتی کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صرف سندھ میں خصوصی طور پر کراچی، سکھر اور حیدر آباد میں مجموعی طور پر 6 چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ دو چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ پشاور میں بھرتی کئے گئے ہیں۔ ان کو ٹی ٹی پی کے تمام مالی معاملات اور بھتے کی وصولی اور مختلف منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کرنے اور ان کے احتساب، نگرانی اور مانیٹرنگ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ٹی ٹی پی کراچی میں بھتہ خوری کو مزید منظم کرنے کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں اور چھوٹے جہادی گروپس کا نام بھی استعمال کر رہی ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گزشتہ ایک سال میں بڑے پیمانے پر مالی انتظامات میں بدنظمی اور کراچی میں بھتہ سے جمع کی جانے والی رقم غائب ہونے اور اس کے ہیڈ کوارٹرز تک نہ پہنچنے اور مالی بدانتظامی کے واقعات ہوئے ہیں جس کے بعد باقاعدہ انتہائی تعلیم یافتہ چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کافیصلہ کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ان تعیناتیوں اور بھرتیوں کا طریقہ کار اور تمام تر دیگر عمل انتہائی خفیہ رکھا گیا ہے۔

مزید :

قومی -