فلسطین میں 16سالہ لڑکی کو ایک دن کے لئے وزیر بنا دیا گیا

فلسطین میں 16سالہ لڑکی کو ایک دن کے لئے وزیر بنا دیا گیا
فلسطین میں 16سالہ لڑکی کو ایک دن کے لئے وزیر بنا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین میں مقامی انتظامیہ کے وزیر نے 16 سالہ لڑکی بشائر عثمان کو ایک دن کے لئے اپنی وزارت سونپ دی جس نے وزیر کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔فلسطینی روزنامے القدس کے مطابق فلسطینی اتھارٹی میں مقامی انتظامیہ کے وزیر سعید الکونی نے بشائر عثمان کو ان کی 16ویں سالگرہ کے موقع ایک روز کے لئے اپنا قلمدان سونپا ۔ انہوں نے بان کی مون سے ایک مقامی پناہ گزین کیمپ کو بند کرنے کے اسرائیل کے حالیہ فیصلے کو واپس لینے کے لئے اسرائیل پر دباو¿ ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا۔16 سالہ بشائر گزشتہ برس دوماہ کے لئے اپنے آبائی علاقے ایلار کی میئر کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں اور اسی وجہ سے انہیں ایک دن کے لئے وزیر کی ذمہ داری سونپی گئی۔ بشائر کو اپنا قلمدان سونپنے والے سعید الکونی نے کہا کہ حکومتی معاملات اور انتظامی تجربوں کے لحاظ سے بشائر فلسطینی نوجوانوں کے لیے بہترین مثال بن گئی ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ دیگر فلسطینی نوجوان بھی بڑی ذمہ داریاں نبھائیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -