عمران خان کا تبدیلی کا نعرہ دھوکہ ثابت ہوا:مولانا فضل الرحمان

عمران خان کا تبدیلی کا نعرہ دھوکہ ثابت ہوا:مولانا فضل الرحمان
عمران خان کا تبدیلی کا نعرہ دھوکہ ثابت ہوا:مولانا فضل الرحمان

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی کا نعرہ دھوکہ ثابت ہوا ہے اورخیبر پختونخواہ حکومت کی تین ماہ کی کارکردگی شرمناک ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ڈرون گرانے اور نیڑو سپلائی بند کرنے سمیت ہر دعوی جھوٹا نکلا۔عسکریت پسند ایک بار بھر پشاور کے قریب پہنچ گئے اور وہ صوبائی حکومت کی ناکامی کا انتظار کر رہے ہیں۔پرٹو کول نہ لینے اور وزیر اعلی ہاﺅس کو لائبری بنانے کی باتیںبھی ہوائی ثابت ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہنگامی اقدامات کرے کیو نکہ عوام مہنگائی سے بے حد پریشان ہے۔

مزید : پشاور