تاجروں نے بھتہ خوروں کے لئے سزائے موت تجویز کردی

تاجروں نے بھتہ خوروں کے لئے سزائے موت تجویز کردی
تاجروں نے بھتہ خوروں کے لئے سزائے موت تجویز کردی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آل کراچی تاجر اتحاد نے کراچی میں لاقانونیت اور بے امنی کے خاتمے کے لیے چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی حکومت کو دس نکاتی تجاویز پیش کر دیں۔ عتیق میر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس نے تجویز پیش کی گی کہ بھتہ خوروں اور اغواء برائے تاوان کے مجرموں کی سزا موت مقرر کی جائے۔ کراچی کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے اسلحہ کی بازیابی اور جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں سمیت ایک درجن سے زائد علاقوں سے نو گر ایریاز کا خاتمہ کیا جائے۔ تجارتی مراکز کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز اور پولیس پر مشتمل علیحدہ فورس کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔

مزید : بزنس