کراچی کا امن تباہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا:ممنون حسین

کراچی کا امن تباہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا:ممنون حسین
کراچی کا امن تباہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا:ممنون حسین

  

کراچی(آن لائن) نو منتخب صدر ممنوں حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کو ختم کرنے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے، کراچی کا امن تباہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماﺅں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام مسائل کے حل کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے۔ سابقہ دور حکومت نے اس قدر مسائل چھوڑے کہ انہیں حل کرنا دنوں کی بات نہیں۔ موجودہ حکومت نے تمام اداروں سے کرپشن ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے جس پر کام شروع ہے۔ مختلف اداروں میں کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اداروں میں بہتری آ رہی ہے۔ انشاءاللہ تمام اداروں کو اپنی پوزیشن میں لائیں گے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سے تعلق پر فخر ہے سندھ سمیت تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلوں گا اور بلاامتیاز عوام کی خدمت کروں گا۔

مزید : کراچی