پاک ،ایران گیس منصوبہ ہر صورت مکمل ہو گا:وزیر پیٹرولیم

پاک ،ایران گیس منصوبہ ہر صورت مکمل ہو گا:وزیر پیٹرولیم
پاک ،ایران گیس منصوبہ ہر صورت مکمل ہو گا:وزیر پیٹرولیم

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ہر صورت عمل ہو گا ، سردیوں میں گھریلو صارفین کو کھانے پکانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ وہ اِسی ماہ ایران جائیں گے اور اپنے ایرانی ہم منصب سے گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد اور گیس کی قیمت پر بات کریں گے۔گیس چوری کی روک تھام کیلئے بھاری سزاﺅں پر مبنی آرڈیننس جلد آجائے گا۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کی بجائے قابل عمل حل بتائیں ، اس پر عمل درآمد کرنے کو تیار ہیں ، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر حقیقت پسندانہ رویہ اپنایا ہے، ورنہ نئے نوٹ چھاپنا پڑتے جس سے مہنگائی بڑھتی۔

مزید : بزنس