آئند دو سے تین روز کراچی کے لئے انتہائی اہم ہیں:ایاز صادق
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ آئند دو سے تین روز کراچی کے لئے انتہائی اہم ہیںجبکہ حکومت اور اپوزیشن شہر میں قیام امن کے لئے سنجیدہ ہے۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کابینہ کے اجلاس میں شہر میں قیام امن کے حوالے سے تاریخی فیصلے کئے جائیں گے۔ حکومت اور اپوزیشن کے موڈ سے لگتا ہے کہ وہ مل جل کر کراچی کے معاملات کو بہتر بنانے چاہتے ہیں۔ شام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی خود مختاری اور سالمیت پر بیرونی مداخلت کی حمایت نہیں کریں گے۔ موجودہ حکومت نئی آئینی ترامیم لانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔