از سر نو تشکیل کے لئے بی این پی کی تنظیم توڑ دی گئی
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترمینگل نے پارٹی کی مرکزی کابینہ، سینٹرل کمیٹی اور تمام اضلاع کی کابینہ اور آرگنائزنگ کمیٹیوں کو تحلیل کردیا ہے۔پریس کانفرنس میں انہوںنے کہا کہ پارٹی کی تنظیمیں تحلیل کرنے کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے دو روزتک جاری رہنے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی کی از سر نو تشکیل اور ممبر سازی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔