پاکستانی سا ئنسدانوں نے کوئلے سے کھاد تیار کر لی

پاکستانی سا ئنسدانوں نے کوئلے سے کھاد تیار کر لی
پاکستانی سا ئنسدانوں نے کوئلے سے کھاد تیار کر لی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے کوئلے سے کھاد بنانے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔وفاقی سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی کامران قریشی نے بتایاکہ کوئلہ سے بنائی گئی کھاد عام کھاد سے زیادہ مو¿ثر ہے یہ کھاد مارکیٹ میں دستیاب کھاد سے انتہائی سستی بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کوئلہ سے بنائی گئی کھاد کی بوری چھ سو روپے میں دستیاب ہو گی، کھاد بنانے کا تجربہ پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ نے کیا۔ اس کی کمرشل بنیادوں پر پیداوار کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

مزید : بزنس /اہم خبریں