بھارتی خاتون ہم وطنوں کو لوٹ کر دبئی سے روپوش

بھارتی خاتون ہم وطنوں کو لوٹ کر دبئی سے روپوش
بھارتی خاتون ہم وطنوں کو لوٹ کر دبئی سے روپوش

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں چالباز خاتون نے لالچی ہم وطنوں سے ایک کروڑ ڈالر ٹھگ لئے اور دبئی سے فرار ہو گئی ۔اس خاتون نے اپنے ہم وطنوں کو مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کے عوض بھاری نفع کا لالچ دیا اور اعتماد پیدا کرنے کے لئے بوگس سفارتی کاغذات بھی دکھائے کہ وہ اہم منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔اس نے اپنا شکار بننے والوں کو کچھ عرصہ باقاعدگی سے نفع دیا اور بعد میں اچانک وہاں سے روپوش ہو گئی۔لٹنے والے ایک شخص کی بیوی نے کہا ہے کہ وہ خاتون گرجا گھروں اور سکولوں کی تقریبات میں شرکت کرتی تھی ،ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ وہ ہمیں دھوکہ دے جائے گی۔

مزید : جرم و انصاف