کینیڈا میں امریکی گلوکار سین کنگسٹن کا کنسرٹ منسوخ

کینیڈا میں امریکی گلوکار سین کنگسٹن کا کنسرٹ منسوخ
کینیڈا میں امریکی گلوکار سین کنگسٹن کا کنسرٹ منسوخ

  

انٹاریو (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹرن یونیورسٹی نے امریکی گلوکار سین کنگسٹن کا کنسرٹ منسوخ کر دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور سٹوڈنٹس کونسل نے یہ کنسرٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ مشترکہ طور پر کیا ہے اور کہا ہے کہ سین کنگسٹن کے خلاف جنسی حملے کے الزام میں عدالت میں کیس زیر التواءہے، ایسی صورت میں اس گلوکار کو یونیورسٹی کے پروگرام میں مدعو کرنے اور کنسرٹ میں پرفارمنس کی اجازت دینے کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ سین کنگسٹن کا کنسرٹ 7 اکتوبر کو ہونا تھا۔

مزید : تفریح