کینیڈا میں نابالغوں کیلئے ٹیننگ بیڈ کے استعمال پر پابندی لگ گئی

کینیڈا میں نابالغوں کیلئے ٹیننگ بیڈ کے استعمال پر پابندی لگ گئی
کینیڈا میں نابالغوں کیلئے ٹیننگ بیڈ کے استعمال پر پابندی لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وینکوور (مانیٹرنگ ڈیسک) پرنس ایڈورڈ آئس لینڈ نے پورے آئس لینڈ میں 18 سال سے کم عمر افراد پر ٹیننگ بیڈ استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کو پہلی مرتبہ ایک ہزار ڈالر جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ یہ پابندی کینسر سے بچاﺅ کیلئے لگائی گئی ہے۔ وزیر صحت ڈوگ کیوری کا کہنا ہے کہ قانون سازی کے عمل سے اس قسم کی اشیاءکے استعمال اور ان کے نقصانات کے تدارک میں مدد ملے گی۔ کینیڈین ڈرماٹولوجی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر رچرڈ لونگلے کا کہنا ہے کہ ٹیننگ بیڈ کا استعمال کینسر پیدا ہونے کے اسباب میں سے ایک ہے۔ نئے قوانین بنانے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات کی بھی ضرورت ہے جو جلد کے کینسر کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوں۔ کینیڈین پیڈیاٹرک سوسائٹی کے مطابق 13 سے 19 سال کے 25 فیصد کینیڈین ٹیننگ سیلون استعمال کرتے ہیں۔