کینیڈا کا کم عمر ترین قاتل؟؟؟

کینیڈا کا کم عمر ترین قاتل؟؟؟
کینیڈا کا کم عمر ترین قاتل؟؟؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سسکیچوائن (مانیٹرنگ ڈیسک) پراسرار طور پر سر میں چوٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے چھ سالہ لی بونوئے کے قتل کے شبہ میں ایک بارہ سالہ لڑکے کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔ سیکجوائن سے تعلق رکھنے والا چھ سالہ لی بونوئے ری کری ایشن سنٹر میں کتوں سے کھیلتے ہوئے اچانک اپنی ماں کی نظروں سے اوجھل ہو گیا تھا اور 90 منٹ کے بعد بے ہوشی کی حالت میں ملا تھا جسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ اس کے سر میں گہری چوٹ لگی تھی۔ حراست میں لئے جانے والے بارہ سالہ لڑکے پر ابھی کوئی جرم نہیں لگایا گیا تاہم اگر یہ ثابت ہو گیا کہ قتل اسی نے کیا تھا تو یہ کینیڈا کی تاریخ کا کم عمر ترین قاتل ہو گا۔