کینیڈا میں’اوورڈوز ‘کیخلاف ریلی

کینیڈا میں’اوورڈوز ‘کیخلاف ریلی
کینیڈا میں’اوورڈوز ‘کیخلاف ریلی

  

اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) مقررہ مقدار سے ادویات کے زائد استعمال کے خلاف دنیا کے دیگر ملوں کی طرح کینیڈا میں ”اوور ڈوز ڈے“ منایا گیا، اس سلسلے میں اوٹاوہ میں منفرد انداز میں ریلی نکالی گئی جس کے شرکاءنے ایک میدان میں خالی جوتے ”سجا“ کر ان کے ساتھ دوست، بیٹی اور بیٹا کی چٹیں لگا دیں۔ یہ ان لوگوں کی نشانیاں تھیں جو ادویات کی طے شدہ مقدار سے زائد استعمال کرنے کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔ پوری دنیا میں ڈاکٹروں اور مریضوں کیلئے آگاہی جلد کی جا رہی ہے کہ فوری اثر کی خواہش کے تحت مریضوں کو مقررہ مقدار سے زائد مقدار میں ادویات استعمال کرنا ترک کر دیا جائے۔ اوٹاوا کے میدان میں چٹیں لگا کر جوتے رکھے گئے تھے ان پر وہ سال بھی درج تھے جن سالوں میں ان کی موت واقع ہوئی۔ ریلی میں شریک ایک شخص نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہی اس کے دو دوستوں نے اوور ڈوز لی اور وہ مر گئے میں نے بھی ایسا کیا مگر خوش قسمتی سے بچ گیا۔ انٹاریو میں سرکاری حکام نے بتایا ہے کہ 2002ءسے لے کر 2011ءتک 405 افراد اوور ڈوز کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزید : بین الاقوامی